پاکستان میں بحالی کی سائنسی تعلیمات پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز کل ہو گا

جمعہ 13 نومبر 2015 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس برائے انسانی بحالی کی سائنسی تعلیمات کا آغاز کل ہفتہ کو مقامی ہوٹل میں ہوگا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ کانفرنس کا مقصد انسانی وجود کی فٹنس اور بحالی کے حوالے سے سائنسی تعلیمات کے کردار اور افادیت سے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اپنی طرز کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد اسریٰ یونیورسٹی کی جانب سے وفاقی دارلحکومت کے ایک ہوٹل میں کیا جا رہا ہے جس میں بحالی کی سائنسی تعلیمات کے حوالے سے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہرین شریک ہو رہے ہیں۔ جن میں ڈاکٹر صباحت واسطی یواے ای(UAE)سے ڈاکٹر شکیل ملک لندن(UK)سے ڈاکٹر ندیم رحمن لندن(UK)ڈاکٹر بلال احمدلندن(UK)بابرا پرافٹ یوکے (UK)سے ڈاکٹر اینڈی چارلی لندن(UK)سے اور دیگرملکی ماہرین میں سے ڈاکٹر ساجد ناز، مریم ہادی سیعد، ڈاکٹر شائستہ حبیب اللہ، ڈاکٹر اُم لبنین اور ڈاکٹر نوید بابر نے ریہبیلیٹشین کے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں ملک بھر سے بحالی کی تعلیمات کے مستند ماہرین ، طلباء اور عام شہری شریک ہوں گے۔ کانفرنس کے ساتھ مختلف تکنیکی ماہرین تربیتی لیکچرز اور ورکشاپس بھی کرائیں گے۔ اس کانفرنس میں آٹھ مختلف موضوعات پر ماہرین ورکشاپس کروائیں گے۔ دو روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :