سکیورٹی اداروں نے ریڈ بک کے نئے ایڈیشن کی تیاری شروع کردی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 13 نومبر 2015 16:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) سکیورٹی اداروں ‘پولیس نے خطرناک اور انتہائی مطلوب مجرمان کی فہرستوں پر مشتمل ریڈ بک کے نئے ایڈیشن کی تیاری شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے انتہائی مطلوب اور اہم دہشتگردوں کی تفصیلات درج کی جارہی ہیں پولیس ذرائع کے مطابق ریڈ بک کا نیا ایڈیشن دسمبر تک مکمل ہوگا جس میں انتہائی مطلوب افراد کی تمام تفصیلات درج کی جائینگی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں وہ دہشتگرد اور انتہائی مطلوب افراد بھی شامل ہیں جن کے سروں کی قیمت حکومت نے مقرر کررکھی ہے ریڈ بک کا نیا ایڈیشن پولیس ذرائع کے مطابق 2016ءء کیلئے اس ریڈ بک کی روشنی میں ان افراد کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔