گڈ گورننس کا مطالبہ صرف فوج نہیں عوام کا بھی ہے:ممتاز اختر کاہلوں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 13 نومبر 2015 16:44

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے والے سیاستدان یہ مت بھولیں کہ گڈ گورننس کا مطالبہ فوج کا نہیں بلکہ عوام کا ہے گڈ گورننس کے نام پر جسطرح عوام کا استحصال کیا جارہا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سٹی آرگنائزر و سینئر راہنما الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بتائیں کہ انہوں نے اڑھائی سال میں عوام کی کیا خدمت کی ہے آمریت کے پجاری آج فوج کیخلاف باتیں کررہے ہیں حکومت نے خود فوج کو آگے آنے کا موقع دیا ہے جب عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار اور انہیں وسائل نہیں دیئے جائینگے تو قوم فوج آنے کا مطالبہ کرتی ہے اگر حکومت ملک کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرتی تو کسی کو بھی گڈ گورننس کا مطالبہ نہ کرنا پڑتا۔

متعلقہ عنوان :