نیمار، میسی اور رونالڈو سے بہتر ہے،برازیلی کوچ

جمعہ 13 نومبر 2015 16:50

نیمار، میسی اور رونالڈو سے بہتر ہے،برازیلی کوچ

براسیلیا (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار13نومبر۔2015ء ) برازیل فٹبال کوچ کارلوس ویری جنھیں ڈونگا کے نام سے جانا جاتا ہے کا کہنا ہے کہ نیمار 2015ء کے دنیا کے بہترین فٹ بالرز میں سے ایک ہے اور لائنل میسی یا رونالڈو سے بہتر ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کھلاڑیوں کا موازنہ کیا جائے تو نیمار نے اپنے کھیل سے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بہترین کھلاڑی ہے جبکہ میسی انجری کی وجہ سے نہیں کھیل سکتے اور رونالڈو سے زیادہ کی توقع کی جاتی ہے ۔دریں اثنابرازیل کے فٹبال لیجنڈ رونالڈینو کا بھی خیال ہے کہ سٹرائیکر نیمار میں دنیا کا سب سے بڑا کھلاڑی بننے کے لئے تمام ضروری خصوصیات موجود ہیں ۔ رونالڈینو کا کہنا ہے کہ نیمار ایک با صلاحیت کھلاڑی ہے، وہ اس وقت برازیل کے سب سے بہترین کھلاڑی ہے ۔