میاں انیس کے انتقال پر اظہار تعزیت

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 13 نومبر 2015 16:53

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) صوفی ٹیکسٹائل ملز کے ایم ڈی و سابق ایم پی اے حاجی عابد حسین کے فرزند اور مسلم لیگ ن ضلع جھنگ کے جنرل سیکرٹری میاں مظہر حسین کھوکھر کے کزن میاں انیس کے انتقال پر مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر مخدوم ظفر احمد گوشی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے دعا کا اہتما م بھی تحصیل مسلم لیگ آفس اٹھار ہ ہزاری میں کیا گیا ۔