Live Updates

درگئی کے عوام پر خودساختہ گیس کی بندش مزید قابل برداشت نہیں ، تحریک انصاف تحصیل درگئی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس

جمعہ 13 نومبر 2015 17:00

درگئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) درگئی کے عوام پر خودساختہ گیس کی بندش مزید قابل برداشت نہیں ۔ تاحال درگئی اور گرد ونواح کے عوام پرسخاکوٹ کے مقام پر گیس والو بند کرکے گیس کی بندش کا عمل جاری ہے۔ خود ساختہ گیس لوڈ شیڈنگ سے درگئی کے عوام عاجز آگئے ہیں۔ درگئی میں سی این جی پمپوں پر گیس کی بندش سے شہری بھی کئی کئی گھنٹے گیس بندش کا شکار ہپورہے ہیں۔

مالاکنڈ انتظامیہ کے افسران بھی اپنے فرائض پورے کرکے دائر درخواست پر کاروائی کریں ۔ حکومت بھی مردان تا درگئی 8 انچ قطر کے ڈومیسٹک گیس پائپ لائن کی تنصیب کا کام جلد شروع کرواکے گھریلو صارفین کے مشکلات حل کئے جائیں۔ مذکورہ منصوبے کے لئے گٓذشتہ حکومت میں ہی پائپ مردان سوئی گیس آفس پہنچائے گئے ہیں تاہم کسی سال گزر چکے عوام کا مسائلہ حل نہ ہوا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل درگئی کے رہنماء اور ناظم ویلج کونسل درگئی بازار مرزا خا ن ، حاجی نورمحمد شاہ کونسلر نائبر ووڈ کونسل خارکئی اور پی ٹی آئی رہنماء عبد الغفور خان نے یہاں درگئی میں سوئی گیس بندش کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی نور محمد شاہ نے کہا کہ انہون نے گیس بندش اور بجلی کے مسائل کے حوالے سے باقاعدہ اسسٹنٹ کمشنر درگئی کے پاس درخواست بھی دائر کردی ہے لیکن تا حال گیس اور بجلی حکام سے استفسار تک نہیں ہوسکی ہے۔

ناظم ویلج کونسل درگئی بازار مرزا خان نے وفاقی اور صوبائی حکومت پر زور دیا کہ وہ درگئی کے عوام پر خود ساختہ مسلط کردہ یس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا فوری نوٹس لیں بصورت دیگر عوامی احتجاج سے گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے اس امر پر سخت افسوس کا اظہار کیا کہ بغیر شیڈول کے درگئی بازار اور گرد ونواح پر طویل بجلی بریک ڈاؤن نافذ العمل ہے اسطرح سخاکوٹ کے مقام پر درگئی کے مین گیس پائپ لائن میں والو کے ذریعے گیس کی غیر قانونی بندش کا عمل گذشتہ کئی سال سے جاری ہے لیکن کوئی پوچھنے والا ہی نہیں اور جب متعلقہ حکام کو عوام درخواستیں بھی جمع کراتے ہیں تو ردی کی ٹوکری کی نظر ہوجاتے ہیں ۔

انہون نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ صوبہ خیبر پختون خوا پرویز خٹک ، سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی اسد قیصر خان ، ایم این اے جنید اکبر خان اور معاون خصوصی ایم پی اے شکیل خان سے بھی فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور عوامی مسئلے کے حل پر زور دیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات