مرکزی حکومت عوام پر مہنگائی کے پے در پے ڈرون حملے کررہی ہے ،حکومت مکمل طور پر عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی

پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخواہ کے صدر محمد انتخاب خان چمکنی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 نومبر 2015 17:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخواہ کے صدر محمد انتخاب خان چمکنی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت عوام پر مہنگائی کے پے در پے ایٹم بم اور ڈرون اٹیکس پھینک رہی ہے۔حکومت مکمل طور پر عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے ۔ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت عوام پر مہنگائی پے در پے ایٹم بم اور ڈرون اٹیک کروا کے عوام کو مزید مہنگائی اور مایوسی کے دلدل میں دھکیتے جارہے ہیں ۔

حالیہ پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام کی زندگی کو مزید مشکل بنا دی ۔ تیل کی عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں کم ہورہی ہے اور پاکستان کے حکمران یہاں پر پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر کے اپنی آیائشیاں اور اپنے مزے لے رہے ہیں کیونکہ اس مہنگائی میں صرف حکمران تبکے کے چند افراد کو فائدہ ہے اور عوام کی طرف کوئی بہتر سوچ زیر غور نہیں اور نا ہی عوام کو کوئی بھی ریلیف دینے کیلئے کوئی منصوبہ ہیں ۔

(جاری ہے)

حکمران صرف وصرف سیاسی وعدوں اور اخباری بیانات کی حد تک عوام کیساتھ یکجہتی اور عوام کو ریلیف دینے کی غلط بیانی کی جارہی ہے ہمیں صرف جھوٹے وعدوں اور خالی نعروں پے ٹرخا یا جارہاہے۔بجلی کی نارواء لوڈشیڈنگ ہو ، دیگر اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہو یا لاقانونیت اور بیروز گاری عروج پے ہو ۔اور خصوصًا حکمران لاہور سے نکلنے کی سوچتے تک بھی نہیں اور خصوصًا صوبہ خیبر پختونخواہ کو اس طرح سمجھتے ہیں کہ وہ پاکستان کا حصہ ہی نہیں ہمارے صوبے کے عوام کیساتھ سوتھیلا پن کر کے اِن پونے تین سالوں میں کوئی چھوٹا منصوبہ شروع نہ کرکے پختون دُشمنی کا واحد ثبوت ہے۔

انتخاب خان چمکنی نے کہا کہ ہماری کوشش عوام کیساتھ ہونگے کہ جب بھی پاکستان مسلم لیگ کی حکومت آئی ۔تو عوام کو بنیادی سہولیاتِ زندگی اُنکو اُنکے دہلیز پے فراہم کر کے اپنا مِشن پورا کرتے ہیں ۔