ڈینگی وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کے لئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں، پروفیسر سرجن عارف خان

جمعہ 13 نومبر 2015 17:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) لپروسی ٹی بی اینڈ بلائنڈ نسریلیف ایسوسی ایشن پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر سرجن عارف خان نے گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان ،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ،صوبائی سینئیر وزیر صحت شہرام ترکی، صوبائی سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور ضلعی ناظم اعلیٰ پشاور ارباب عاصم خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کے لئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں ،زہریلے مچھروں کے حملوں سے متاثرہ خواتین بچوں اور مردوں کی بڑھتی تعداد کے باعث متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے خصوصی اقدامات اپنے تحریری بیان میں ڈاکٹر محمد عارف خان نے کہا کہ سردی پڑتے زہریلے مچھروں کی یلغار نے انسانی زندگی مفلوج کر دی ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں اور نکاسی آب کے نامناسب انتظامات کی وجہ سے ڈیبگی وائرس اور زہریلے مچھروں کے کاٹنے سے مریضوں میں اضافہ ہو گیا ہے ،پشاور شہر اور گردو نواح میں ایسے امراض کی روک تھام کے لئے انتظامات نہیں ہیں ،بڑے بڑے ہسپتالوں میں بھی تسلی بخش انتظامات نہیں جس کی وجہ سے غریب مریضوں کو سخت پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈینگی وائرس اور زہریلے مچھروں کی روک تھام کے لئے فضائی اور زمینی سپرے کر کے قیمتی جانوں کو بچایا جائے اور صفائی کی حالت بہتر بنائی جائے۔