چارسدہ ،جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام 21 نومبر کو تربیتی کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا

جمعہ 13 نومبر 2015 17:03

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء )جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام 21 نومبر کو تربیتی کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا۔ کانفرنس سے مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ضلع چارسدہ کے مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان دارالادب میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان ، جنرل سیکرٹری مفتی پیر گوہر علی ، جائنٹ سیکرٹری حاجی عبدالرشید ، جائنٹ سیکرٹری حکیم حضرت علی ، جائنٹ سیکرٹری مفتی طاہر اللہ ، فنانس سیکرٹری ہدایت اللہ ، سالا شیر رحمان اور ضلعی ترجمان عطاء اللہ خان کے علاوہ دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 21نومبر کو چارسدہ میں ایک تربیتی کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا جس میں مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کرینگے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جے یوآئی کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کوہدایت کی گئی کہ کانفرنس میں عوام الناس کی شرکت کو یقینی بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ جمعیت کے منشور سے آگاہ ہو سکے ۔ تربیتی کانفرنس کے حوالے سے آج دوپہر ایک بجے ضلعی دفتر کلاڈھیر نہر میں ضلعی شوری کا اجلاس بھی طلب کیا گیا جس میں تمام شوری اراکین کو شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔