سندھ، آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع
بجٹ کے حوالے سے حکام 30اپریل 2016تک اپنی سفارشات کو حتمی شکل دیدینگے
جمعہ 13 نومبر 2015 17:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کر دیں، صوبائی سطح پر ٹیکس دائرہ کار بڑھانے کے ساتھ عوام کی فلاح کے منصوبوں کے لیے ترجیحات کا تعین بھی کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق نئے مالی سال میں آمدن کا اندازہ لگانے کے لیے سندھ ریونیو بورڈ سے بھی مشاورت شروع کی جا رہی ہے اس کے علاوہ خدمات پر جی ایس ٹی کی وصولی میں اضافے کے لیے مختلف نئے شعبوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بجٹ کے حوالے سے حکام 30 اپریل 2016 تک اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے دیں گے، رواں مالی سال سندھ کا بجٹ لگ بھگ 740 ارب روپے ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی اخرجات پر رقم خرچ کرنے کی اشد ضرورت ہے ، صوبے بھر میں صحت و تعلیم کے علاوہ صاف پانی جیسی بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے جبکہ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں حکومتی بے حسی کا ثبوت دے رہی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.