نثار کھوڑو سات میں سے پانچ راتیں مجروں میں گزارتے ہیں ، انہیں عوامی مسائل کا علم ہی نہیں،ذوالفقار مرزا
کراچی کی ایک ڈانسر سے ان کا افیئرچل رہاتھا ،علم نثار کھوڑوکی اہلیہ کو ہواتو اس نے شدید ردعمل دیا تھا،سابق وزیر داخلہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو
جمعہ 13 نومبر 2015 17:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) سندھ کے سابق صوبائی وزیرداخلہ ذوالفقار مرزانے دعویٰ کیاہے کہ صوبائی وزیر نثار کھوڑو سات میں سے پانچ راتیں مجروں میں گزارتے ہیں ، انہیں عوامی مسائل کا علم ہی نہیں ہے۔ کراچی کی ایک ڈانسر سے ان کا افیئرچل رہاتھا جس علم نثار کھوڑوکی اہلیہ کو ہواتو اس نے شدید ردعمل دیا تھا۔،یہ بات سارے کراچی کومعلوم ہے اور مزید نثار کھوڑوسے بھی میڈیا پوچھ سکتاہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہاکہ نثار کھوڑوپھنے خان والی باتیں کرنے کی بجائے سیاسی باتیں کریں۔ سندھ جانتاہے کہ کون حقیقی پھنے خان ہے اور کون صرف باتیں کررہاہے ۔ نثار کھوڑو سارا دن ہنی کے چکر میں ہوتے ہیں اور رات کے وقت منی کے چکر میں ہوتے ہیں۔(جاری ہے)
وہ ابھی ان کی بیوی بن چکی ہے یا ابھی تک بیوی نہیں بنی ،ابھی تک وہ ہنی مون کررہے ہیں ہنی کے ساتھ۔
ایک سوال کے جواب میں ذوالفقار مرزا نے بتایاکہ ہنی کراچی کی ایک ڈانسر ہے جن سے ان کا افیئر چل رہا تھا ، انہیں ڈیفنس میں گھر بھی خرید کردیاگیا، نثار کھوڑو کے گھر والوں کو پتہ چلاتو ان کی باعزت گھر والی نے بڑا ری ایکٹ کیا۔انہوں نے بتایاکہ ٹیلی فون کالز دبئی سے ان سارے چمچوں کو آتے ہیں کہ آپ ڈاکٹر ذوالفقار کا راستہ روکیں اور ان کو جواب دیں،وہ خوددبئی میں علاج کرارہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ذوالفقار مرزا نے کہاکہ میں شہید ذوالفقار بھٹو کا، شہید بینظیر بھٹو کاایک چھوٹاسا ، حقیرسامگر سچاکارکن ہوں ، انہوں نے مجھے سکھایا ہے کہ لوگوں کی خدمت میں کارکن کی صورت میں جاری رکھوں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.