برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے باعث بجلی بندرہے گی، کیسکو اعلامیہ

جمعہ 13 نومبر 2015 17:35

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں 15نومبرکوکوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے سورج گنج بازار، بروری روڈ، انٹرکنیکٹر، ایم ای ایس (MES) ،کینٹ اورسٹیڈیم فیڈروں سے صبح 10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی نیز اِسی روزشیخ ماندہ گرڈسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس اورخروٹ آبادفیڈروں سے ایک بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء تربت میں یونیورسٹی آف تربت (کیچ کیمپس) میں دوٹاوروں کی تبدیلی کے کام کے سلسلے میں 13نومبرسے کام شروع ہوناتھا جوبعض ناگزیروجوہات کی بناپر اب 14نومبر(یعنی آج سے) شروع ہوکر 16نومبرتک روزانہ صبح7بجے سے شام 5بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔بجلی بندہونے سے مند ،تمپ، تربت، پنجگور، پسنی ،گوادر اور گوادرانڈسٹریل گرڈسٹیشن کے صارفین متاثرہوں گے۔ اسی طرح 19نومبرتا21نومبرکو بھی اسی کام کے سلسلے میں صبح 7بجے سے شام 5بجے تک ( 3روزکیلئے) بجلی کی فراہمی بندہوگی ۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :