اوکاڑہ، گرد و نواح میں چوری کی 4وارداتیں ،لاکھو ں روپے کا سامان ،نقدی چرا لی گئی

جمعہ 13 نومبر 2015 17:36

اوکاڑہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) اوکاڑہ اور اس کے گرد و نواح میں چوری کی چار وارداتوں میں لاکھو ں روپے کا سامان اور نقدر چرا لیا گیا پولیس نے چھ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ خالد ٹاؤن کے کامران کے گھر سے نامعلوم چور طلائی زیورات،پارچات اور واٹرپمپ چر کر لئے گئے سرکی محلہ کے شہزاد ضروری کام کی غرض سے لالہ زار کالونی گیا جہاں سے اس کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔

(جاری ہے)

منگن کے رہائشی کے احاطہ سے اینٹیں ،دروازہ اور کھڑکی جن کی مالیت ڈھیڑ لاکھ بتائی جاتی ہے ملزمان منظوراور مجاہد اسلام لے گئے ۔ سرکل حجر ہ کے گرداور ریاض احمد نے رپورٹ کی کہ ملزم محمد حسین پٹواری نے سرکاری ریکارڈ چوری کر لیا ہے پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔