پاکستان اور تاجکستان کا کاسا 1000اور بنیادی ڈھانچہ کے منصوبہ جات پر عملدر آمد پر اتفاق
کاسا 1000 کے تحت تاجکستان سے بجلی کی درآمد سے پاکستان کو توانائی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی ٗ تاجکستان کے ساتھ علاقائی مواصلاتی رابطہ اور پاک چین اقتصادی راہداری پورے خطے کے اقتصادی منظر نامہ کو تبدیل کر دے گی ٗخطے کی تقدیر بدل جائیگی ٗ محمد نواز شریف
جمعہ 13 نومبر 2015 17:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان اور تاجکستان نے کاسا1000اور بنیادی ڈھانچہ کے منصوبہ جات پر عملدر آمد پر اتفاق کیا ہے جبکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ کاسا 1000 کے تحت تاجکستان سے بجلی کی درآمد سے پاکستان کو توانائی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی ٗ تاجکستان کے ساتھ علاقائی مواصلاتی رابطہ اور پاک چین اقتصادی راہداری پورے خطے کے اقتصادی منظر نامہ کو تبدیل کر دے گی ٗخطے کی تقدیر بدل جائیگی ۔
وزیر اعظم محمد نواز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے درمیان جمعہ کو یہاں خصوصی مذاکرات کا دوسرا دور منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک کے درمیان کاسا 1000 اور بنیادی ڈھانچہ کے منصوبہ جات پر جلد عمل درآمد پر اتفاق کیاگیا۔(جاری ہے)
گذشتہ روز ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پرمذاکرات کے بعد مری کے گورنر ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان کو وسطی ایشیاء سے بجلی کی ترجیحی بنیاد پر فراہمی کے علاوہ شاہراتی روابط کی بروقت تکمیل پر توجہ مرکوز کی گئی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے تاجک صدر کو علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔ وزیر دفاع اور وزیر مہمانداری خواجہ محمد آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تاجکستان کی طرف سے وزیر خارجہ سراج الدین اسلوف، وزیر داخلہ امور رمضان رحیم زودہ اور صدر کے معاون برائے خارجہ امور ارکنخون رحمت اﷲ زودہ بھی بریفنگ کے موقع پر موجود تھے۔بریفنگ کے دور ان بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت کرغزستان اور تاجکستان سے ٹرانسمیشن لائن افغانستان سے گذرتے ہوئے پاکستان پہنچے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کاسا 1000 کے تحت تاجکستان سے بجلی کی درآمد سے پاکستان کو توانائی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان کو بجلی کی فراہمی کے لئے نظام الاوقات کی پیروی کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد اشرف تارڑ نے تاجک صدر کو پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مواصلاتی روابط کے حوالے سے مختلف انفراسٹرکچر منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کو 3 شاہراتی راستوں کے ذریعے ملانے کی اصولی منظوری دی جن میں گوادر، پشاور۔ کابل ۔ قندوز ۔ دوشنبے روٹ، خنجراب ۔ کلاسو ۔ مرغب روٹ اور چترال ۔ اشخاہم ۔ دوشنبے روٹ شامل ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ تاجکستان کے ساتھ علاقائی مواصلاتی رابطہ اور پاک چین اقتصادی راہداری پورے خطے کے اقتصادی منظر نامہ کو تبدیل کر دے گی اور اس سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔ صدر امام علی رحمان نے پاکستان کے جاری انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاجکستان مجوزہ منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے بھرپور حمایت فراہم کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.