وزیر محنت راجہ اشفاق سرور کی ڈیفڈکے نمائندے بین فرنچ کے ساتھ ملاقات

پنجاب حکومت اور ڈیفڈ کے مابین سماجی و فلاحی پروگراموں کے دائرہ کار کو وسعت دی جائے گی ‘راجہ اشفاق سرور

جمعہ 13 نومبر 2015 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء )صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تعلیم اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے ڈیفڈ کے تکنیکی و مالی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پنجاب حکومت کی شفافیت اور میرٹ پر مبنی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے ڈیفڈ ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ سمیت مختلف ترقیاتی و اصلاحاتی پروگرامز میں ہمارا پارٹنر ہے، پنجاب حکومت اور ڈیفڈ کے مابین سماجی فلاحی پروگراموں کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لئے مستقبل میں اشتراک کار کو مزید بڑھا یا جائے گا -انہوں نے یہ بات ِ پنجاب میں برطانیہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ڈیفڈکے صوبائی نمائندے بین فرنچ کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ پنجاب میں ڈیفڈ کے تعاون سے تعلیم ، صحت ، سکل ڈویلپمنٹ ، انرجی ،انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں ترقیاتی پروگرامز کامیابی سے جاری ہیں - وزیر محنت نے کہا کہ ڈیفڈ کے ساتھ آئندہ بھی سماجی شعبوں کی بہتری کے حوالے سے مل کر کام کرتے رہیں گے -ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے مابین سماجی و اقتصادی تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈیفڈ کے نمائندے بین فرنچ نے وزیر محنت راجہ اشفاق سرور کو صوبہ پنجاب میں ادارے کی طرف سے ایجوکیشنل وہیلتھ سپورٹ و اصلاحات ، پالیسی فریم ورک، انرجی انفراسٹرکچر اور فیصل آباد ملتان موٹروئے کے حوالے سے جاری منصوبوں بارے آگاہ کیا۔ بین فرنیچ نے وزیر اعلی شہباز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہو ئے کہا کہ تعلیم اور صحت سمیت مختلف سماجی و اقتصادی شعبوں میں پنجاب کی ترقی سے بے حد متاثر ہیں- وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے صوبہ پنجاب کے مختلف شعبوں خاص طور پر تعلیم اور صحت میں برطانیہ کے ادارے ڈیفڈ کے بھر پور تعاون کو سراہا -