فوج کا حکومت کو گڈ گورننس کا مشورہ قوم کے دل کی آواز ہے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل
ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت قائم ہے، فاٹا اصطلاحات نہ ہونا حکومتی ناکامی ہے‘صاحبزادہ حامدر ضا
جمعہ 13 نومبر 2015 17:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ فوج کا حکومت کو گڈ گورننس کا مشورہ قوم کے دل کی آواز ہے،یکٹا کو فنڈز کی عدم فراہمی حکومتی نااہلی ہے، حکومت نے اقبال ڈے کی چھٹی ختم کرکے پاکستان کو لبرل بنانے کا آغاز کر دیا ہے، گڈ گورننس یاد دلانا آئین کی خلاف ورزی نہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ مودی کا دورہ برطانیہ رسوائی کی علامت بن گیا ہے۔ ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت قائم ہے۔ فاٹا اصطلاحات نہ ہونا حکومتی ناکامی ہے۔ سرکاری اداروں میں قومی دولت کی لو ٹ مار عروج پر ہے۔ کرپشن کرنے والوں کو بچانے کی کوششیں ملک دشمنی ہے۔(جاری ہے)
پنجاب میں احتسابی عمل نواز شریف نے روک رکھا ہے۔
نیب کو خود مختار ادارہ بنایا جائے۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے کالعد م تنظیموں کے پانچ سو افراد بلدیاتی نظام کا حصہ بن چکے ہیں۔ اداروں میں محاذ آرائی سے گریز میں ہی عافیت ہے۔ محمود خان اچکزئی اور حکومتی وزراء منفی باتوں سے گریز کریں۔ گورننس کی بات پر برہمی کا کو ئی جواز نہیں۔ ملک شکوہ اور جواب شکوہ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ قومی دولت لوٹنے والوں کا محاسبہ ضروری ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی سستی پر فوج کے تحفظات جائز ہیں۔ آرمی چیف کے دورہ امریکہ سے پہلے سول فوجی تصادم کا تاثر دورکیا جائے۔ ضرب عضب کی نتیجہ خیزی کے راستے میں سیاسی عزم کی کمی آڑے آرہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.