پا کستان اور چین کاخطے میں امن و استحکام کیلئے د فا عی تعاون مز ید مضبوط بنانے پر اتفاق

چینی وزارت د فا ع کے امور خارجہ کے ڈی جی کی سی ایم سی کے سربراہ جنرل فین کے دورہ پا کستان کے حوالے سے پر یس بر یفنگ

جمعہ 13 نومبر 2015 17:42

اسلام آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) چین نے انسداد دہشت گردی میں پا کستان کے ساتھ فو جی تعاون جا ری رکھنے کے عزم کا اظہار کر دیا ہے،دو نوں مما لک نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے مذاکرات میں فو جی سطح پر تعاون مز ید مضبوط کر نے پر اتفاق کیا ہے۔پا کستان کے دورے پر مو جود چین کی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئر مین جنرل فین چا نگ لا نگ کی مصرو فیات کے حوا لے سے چین کی وزارت د فا ع کے امور خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ریئر ایڈ مر ل گوان یو فی نے گز شتہ روز اسلام آ با دمیں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چین خطے میں امن و استحکام کیلئے انسداد دہشت گردی میں پا کستان کے ساتھ تعاون جا ری رکھے گا تا ہم اس شرا کت داری کسی بھی ملک کو گھبرا نے کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پا ک چین اقتصادی را ہداری کے حوالے سے بات کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ "ون بیلٹ ون روڈ"کے تحت شروع کیئے جا نے والے اس منصو بے کی متعددا مما لک نے حما یت کی ہے جس سے مجمو عی طور پر خطے کو فا ئدہ ہو گا۔راہداری کی سیکو رٹی کے حوالے سے انہوں نے پا ک فوج کی کا وشوں کو قا بل قدر قرار دیا۔انہوں نے پا کستان کی سیا سی و عسکری قیا دت کے ساتھ ہو نے والی ملا قاتوں کو مفید قرار دیتے ہو ئے کہا کہ را ہداری کی منا سب سیکیو رٹی کی مینجمنٹ کیلئے پا ک فوج کے ساتھ تعاون جا ری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل فین کے دورہ سے قا بل بھروسہ دوستوں کے با ہمی تعاون میں مز ید وسعت آ ئیگی،مختلف ملا قاتوں میں خطے کی سیکورٹی صورتحال، پا ک چین اقتصا دی را ہداری اور افغان معا ملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔انہوں نے مز ید کہا کہ چین پا ک فوج کی ایسٹ تر کما نستان مو و منٹ کے خلاف کا روائیوں کو بھی قدر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے جے ایف 17تھنڈر کو دو نوں مما لک کے ما بین دفا عی تعاون کی اعلی مثال قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :