سعودی ٹیلی کام کمپنیوں کا انٹرنیٹ فون سروس بند کرنے پرغور
لاکھوں صارفین بین الاقوامی کالزکیلئے سستے ذریعے سے محروم ہوجائیں گے
جمعہ 13 نومبر 2015 17:46
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) سعودی عرب میں کام کرنے والی ٹیلی کام کمپنیو ں نے مشترکہ طور پر صارفین کو انٹرنیٹ پر مبنی ٹیلی فون خدمات استعمال کرنے سے روکنے پر غور شروع کردیا ، اس اقدام کا مقصد فون کالز کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدن میں اضافہ کرنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں بڑی ٹیلی کام کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے حکام کا کہنا ہے کہ آیندہ چند ہفتوں کے دوران نیٹ پر مبنی ٹیلی فون خدمات کو بند کردیا جائے گا تاکہ یہ کمپنیاں فون کی مد میں اپنی سالانہ آمدن میں اضافہ کرسکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنیاں صارفین کو مطلع یا انتباہ کیے بغیر یہ سروسز ختم کرسکتی ہیں۔ایک سعودی وکیل ڈاکٹر ابراہیم زمزمی نے اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو اپنے صارفین کی امیدوں اور توقعات پر پورا اترنا چاہیے۔ایک عرب روزنامے الوطن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ٹیلی کمیونیکشن کی عالمی مارکیٹ بالکل کھلی ہے اور ٹیلی کام کمپنیاں اجارہ داری کے ذریعے اربوں ریال منافع نہیں کما سکیں گی۔
انھیں اپنے صارفین کو سہولتیں مہیا کرنا ہوں گی۔وکیل زمزمی نے مزید کہا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو اپنی مارکیٹنگ پالیسیاں وضع کرتے وقت صارفین کی مالی استعداد کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین ان کی خدمات سے استفادہ کرسکیں۔یہ کمپنیوں کے منافع کمانے کے لیے ایک اہم مارکیٹنگ حکمت عملی ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیلی کام کمپنیاں اپنی اجارہ دارانہ پالیسیوں کو مسلط کرنے کا سلسلہ جاری رکھتی ہیں تو وہ صارفین سے محروم ہوجائیں گی کیونکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑی تیز رفتاری سے پیش رفت ہو رہی ہے اور ان کا بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن سسٹمز پر کوئی کنٹرول نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں اس وقت لاکھوں لوگ بین الاقوامی فون کالز کے لیے نیٹ پر مبنی ایپلی کیشنز کو استعمال کرتے ہیں۔دنیا بھر میں قریباً 90 کروڑ افراد اپنے خاندان یا دوستوں سے بات چیت کے لیے وٹس اپ ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہیں۔75 کروڑ میسنجر ،16 کروڑ ٹانگو اور 12 کروڑ کے لگ بھگ لائن فون استعمال کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.