متنازع جزیرے کی تعمیر ٗ دو امریکی بی 52بمباروں کی پروازیں
جمعہ 13 نومبر 2015 18:02
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ جنوبی بحیر ہ چین میں چین نے جو متنازع جزیرے تعمیر کیے ہیں اس کے آس پاس دو امریکی بی 52 بمبار طیاروں نے پرواز کی ۔امریکی محکمہ دفاع کے مطابق چین نے اس سلسلے میں خبردار کیا تھا تاہم اس کے باوجود ان طیاروں کا مشن جاری رہا اور پرواز بغیر کسی حادثے کے مکمل ہو گئی یہ واقعہ امریکی صدر براک اوباما کے فلپائن کے دورے سے عین قبل ہوا ہے جہاں ہونے والی کانفرنس میں چین کے صدر شی جن پنگ بھی شرکت کرنے والے ہیں۔
پینٹاگون کے ترجمان بل اربن نے بتایا کہ امریکی جنگی جہاز وں کی یہ پرواز جنوبی بحرہ چین میں معمول کا ایک مشن تھا جو گوام کی ایئر بیس سے شروع ہوا اور وہیں پر واپس آکر ختم ہوا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ چینی دعوے کے برعکس بی 52 طیاروں نے سمندری حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔بل اربن نے بتایا کہ طیاروں کو دوران پرواز دو بار خبردار کیا گیا حالانکہ یہ جہاز 15 ناٹیکل میل کے دائرے پاس تک نہیں پھٹکے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں طیارے بغیر کسی حادثے کے اپنے مشن پر رواں دواں رہے اوراس دوران ہمہ وقت بین الاقوامی قوانین کے مطابق پرواز کی۔گذشتہ ماہ چینی حکام نے امریکی بحری جہاز کے متنازع جزیرے کے قریب سے گزرنے پر اعتراض کیا تھا اور اسے غیر قانونی کہہ کر اس کی مذمت کی تھی۔چین کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ امریکی بحری جہاز کو تنبیہ کی گئی تھی اور یہ عمل چین کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے۔چینی دعوے کے مطابق گائیڈڈ میزائلوں سے لیس امریکی بحری بیڑا یو ایس ایس لیسن اس علاقے میں داخل ہوا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.