آنگ سان سوچی کی جماعت نے اپنا صدر منتخب کر نے کیلئے درکار اکثریت حاصل کرلی
نئے صدر کے انتخاب کا عمل جنوری تک شروع نہیں ہو گا ٗ پارلیمنٹ کا اجلاس دوبارہ بلایا جائیگا
جمعہ 13 نومبر 2015 18:03
ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) آنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) نے ملک میں 25 سال بعد ہونے والے آزادانہ عام انتخابات میں آئین کے تحت اپنا صدر منتخب کرنے کے لیے درکار اکثریت حاصل کر لی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ملک کے فوجی سربراہ نے بیان دیا تھا کہ وہ حکومت کے ساتھ کام کریں گے ٗآنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے 80 فیصد سے زائد نشستیں حاصل کی ہیں جو پارلیمنٹ کے دوتہائی سے زائد ہیں ٗپارلیمنٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے اور صدر منتخب ہونے کے لیے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے تاہم ایک چوتھائی نشستیں فوج کو دی گئی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا اثر و رسوخ برقرار رہے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج کا اعلان بتدریج کیا گیا۔(جاری ہے)
جمعے کی صبح بتایا گیا کہ این ایل ڈی کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اکثریت کیلئے مزید دو ووٹ درکار ہیں۔ پھر اس کے بعد دن میں یہ اعلان کیا گیا کہ این ایل ڈی نے دونوں ایوانوں کی کل 664 میں سے 348 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان آنے والے کئی دنوں میں متوقع نہیں ہے۔
نئے صدر کے انتخاب کا عمل جنوری تک شروع نہیں ہو گا۔ اس وقت پارلیمنٹ کا اجلاس دوبارہ بلایا جائے گا۔میانمار کے قانون کے مطابق سوچی کو صدر کا عہدہ نہیں مل سکتا کیونکہ ملکی قانون کے مطابق کوئی ایسا شخص صدر کا عہدہ نہیں لے سکتا جس کے بچوں کے والدین میں سے کوئی ایک غیر ملکی ہو۔ سوچی کے دونوں بیٹوں کے والد برطانوی شہری ہیں تاہم اس سے قبل سوچی نے اپنے بیان میں اس بات پر اصرار کیا تھا کہ ان کی جماعت کی کامیابی کی صورت میں وہ ملک کی قیادت کریں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
-
شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے
-
اسرائیلی افواج جنگ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں منتقل کر رہی ہیں،اقوام متحدہ
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
-
سعودی ولی عہد کی سربیا کے وزیر اعظم کو حلف اٹھانے پر مبارک باد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.