لاہور، وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کا تعزیتی پیغام

جمعہ 13 نومبر 2015 18:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ فزکس کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خادم حسین کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خادم حسین ایک قابل استاد تھے جن سے اساتذہ اور طلبہ محروم ہو گئے ہیں۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحوم کے اہل خانہ کو یہ عظیم سانحہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :