پیرمحل: ووٹوں کی خریدوفروخت جاری‘الیکشن کمیشن کی پراسرارخاموشی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 13 نومبر 2015 18:16

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔13 نومبر۔2015ء ) دھن کے پجاریوں نے مجبور غریب ووٹروں کے ضمیر کا سودا کرنا شروع کردیا بااثر امیدوار ،،غریب پسماندہ آبادی کے مکینوں کو دوہزار روپے سے پانچ ہزارروپے فی ووٹ کے عوض شناختی کارڈ لینے لگے ریٹرننگ آفیسر کا تحریری درخواست کے باوجود کاروائی سے گریز ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پیرمحل میونسپل کمیٹی کے بااثر امیدواروں نے الیکشن سے قبل مضافاتی آبادیوں کے غریب پسماندہ افراد کے سینکڑوں لوگوں کے ووٹ لوئر کالونی، اپر کالونی ، اضافی آبادی میں منتقل کروالیے اپنی مرضی کے خلاف ووٹ منتقل ہونے پر جب متاثرین دوسرے امیدواروں کو ووٹ دینے کا کہتے ہیں تو ان بااثر امیدواروں نے ضمیر کا سودا نہ کرنے پر ووٹروں کو دوہزاروپے سے 15ہزا رروپے کا لالچ دینا شروع کردیا دھن کے لالچ میں نہ آنے والے ووٹروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بااثر امیدوار غریب پسماندہ مکینو ں کے ووٹ کی قیمت دوہزار روپے سے دس ہزا رروپے تک دے کر سرعام شناختی کارڈ اپنے قبضہ میں لے کر انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔