پیرمحل ماڈل بازار کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی‘ٹھیکیدار 22لاکھ خورد برد کرکے فرار

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 13 نومبر 2015 18:18

پیرمحل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔13 نومبر۔2015ء) تحصیل کونسل کے افسران کی ملی بھگت 22لاکھ روپے سے پیرمحل ماڈل بازار کی کوڑے کے ڈھیر پر تعمیرنامکمل ٹھیکیدار 22لاکھ روپے خوردبرد کرکے رفوچکر شہریوں کا شدید احتجاج‘ 22لاکھ روپے ٹھیکیدار اور تحصیل کونسل کمالیہ کے اہلکاروں کی غفلت کی نذر ‘عوامی حلْقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ماڈل بازار کو عوام کے لیے کھولاجائے تفصیل کے مطابق پیرمحل لاری اڈا کے عقب میں 22لاکھ 40ہزار روپے سے ماڈل بازار کی تعمیر کا ٹینڈر ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں وسیع عریض ماڈل بازار اور چاردیواری کی تعمیر 16لاکھ 40ہزا رروپے جبکہ شیڈ کی تعمیر پانچ لاکھ روپے کافنڈ مختص کیا گیا ماڈل بازار جس جگہ تعمیر کیا جارہا ہے وہاں پر دس سے بارہ فٹ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر موجود ہے جس کو اٹھاکر نئے سرے سے مٹی ڈال کر ماڈل بازار کی تعمیر کی جانی تھی ٹھیکیدار نے ایس ڈی او اسلم بھٹی کی ملی بھگت سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کی بجائے مٹی کی چندٹرالیاں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر پر ڈال کر کوڑے کرکٹ کے اوپر ہی شیڈ کی تعمیر اور دیواروں کی تعمیر شروع کردی دودوفٹ چاردیواری کی بنیادیں بناکر شیڈ کی مکمل تعمیر کی بجائے چندآہنی سریے لگا کر 22لاکھ 40ہزار روپے کی رقم وصول کرکے تعمیر بند کردی ماڈل بازار کے ساتھ لگائے گئے برائے نام پودے پانی نہ ملنے سے سوکھ گئے۔