بلدیاتی نظام جمہوریت کا حسن ہے۔ عوامی مسائل کا حل اس نظام سے ہی ممکن ہے،جنرل کونسلر برادر خان

جمعہ 13 نومبر 2015 18:44

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) )بلدیاتی نظام جمہوریت کا حسن ہے۔ عوامی مسائل کا حل اس نظام سے ہی ممکن ہے عوام کی مشکلات کا دل میں احساس ہے اس لئے الیکشن میں حصہ لیا۔ ان خیالات کااظہار یو سی کرنل شیر کلے عربی کے نو منتخب جنرل کونسلر برادر خان نے ایک تحریری بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ خدمت کا جذبہ وراثت میں ملا ہے اور اسی جذبے سے سر شار ہو کر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

فنڈز کا استعمال عوام کے مفاد میں کرونگا اور علاقہ جر گہ کی فیصلے کی روشنی میں تمام مسائل حل کرینگے۔ ان کا کہنا تھاکہ انصاف فوڈ پروگرام کسانوں کے ساتھ مذاق ہے مستحق افراد کو گندم کے بیج سے محروم رکھا گیا ہے۔ جب کہ منظور نظر کسانوں میں بیج تقسیم کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمارے مسائل میں کئی مسائل ہے جس میں سے گلی کوچوں کی پختگی اور نوجوانوں کے لئے کھیل کا میدان شامل ہے ان کے حل کے لئے عملی جدوجہد کرونگا