چوہدری رحمت علی کا118 -واں یوم پیدائش 16نومبر کو عقید ت وا حترام کے ساتھ منایاجائے گا

جمعہ 13 نومبر 2015 18:47

عارف والا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) تحریک پاکستان کے رہنماء اور لفظ پاکستان کے خالق چوہدری رحمت علی کا118 -واں یوم پیدائش 16نومبر کو عقید ت وا حترام کے ساتھ منایاجائے گا ۔

(جاری ہے)

چوہدری رحمت علی 16نومبر1897 کو ضلع ہوشیار پور میں پیداہوئے آپ نے پہلی بار مسلمانان ہند کی ارض پاک کے لئے لفظ ”پاکستان “ استعمال کیااور پھر قائد اعظم کی قیادت میں غیور مسلمانوں نے پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا ٰ اللہ کا نعرہ بلند کرکے اپنی منزل پائی ۔چوہدری رحمت علی نے مسلہ کشمیر پر بھی اقوام متحدہ میں آوازبلندکی ۔الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :