مولانا عبد العزیز تحریری ضمانت اور دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت دی گئی ہدایات کی خلاف ورزی کررہے ہیں ٗ اسلام آباد انتظایہ
مولانا کو زیر دفعہ 3 ایم پی او 1960 کے تحت پابند سلاسل کیا جا سکتا ہے ٗملکی قانون کا احترام کر نے کی ہدایت
جمعہ 13 نومبر 2015 19:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ایک بار پھر لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ تحریری ضمانت اور دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت دی گئی ہدایات کی خلاف ورزی کررہے ہیں ٗ ملکی قانون کا احترام کریں ٗ مولانا عبد العزیز کو انسددی کارروائی کرتے ہوئے زیر دفعہ 3 ایم پی او 1960 کے تحت پابند سلاسل کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب مولانا عبد العزیز کے نام تحریری بیان میں کہا گیا کہ کمشنر اسلام آباد کے تحت زیر دفعہ II-EE ، انسداد دہشتگردی ایکٹ ،1997 کی رو سے فورتھ شیڈول میں درج کیا گیا تھا اور مولانا عبد العزیز کو دفعہ میں دی گئی شرائط پر عملدرآمد کیلئے پابند کیا گیا جو اس ضمن میں مولانا عبد العزیز نے ایک تحریر ضمانت انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کو دی تھی جس میں اس امر کا اقرار کیا گیا تھا کہ میں نے ملک میں رائج قانون کا احترام کیا ہے اور ہمیشہ اسلام آباد انتظامیہ سے تعاون کیا ہے اور کرتا ہوں گا اور میرا کسی کالعدم تنظیم سے نہ تعلق ہے اور نہ ہی رکن ہوں اور اپنی نقل و حرکت اور رہائش سے متعلق مقامی پولیس کو آگاہ کرتا رہوں گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.