پاکستان میں ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن کی وزیراعلی خیبرپختونخوا سے ملاقات،صوبے میں ترکی کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
صوبے میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے قلیل اور طویل مدت کے منصوبوں کو ترجیح دی جا رہی ہے،پرویزخٹک
جمعہ 13 نومبر 2015 19:40
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان میں ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً خیبرپختونخوا میں ترکی کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سابق وفاقی وزیروسنیٹر سلیم سیف اﷲ خان اور سابق معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ ملک ریاض بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ترک سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے انہیں موجود ہ صوبائی حکومت کی انتظامی اور خدمات کے نظام میں اصلاحات اور مختلف شعبوں میں ترقی کے حوالے سے حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے قلیل اور طویل مدت کے منصوبوں کو ترجیح دی جا رہی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خدمات کے شعبوں کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک منصوبے کے تحت صوبے کے تمام زرعی اور آبنوشی کے ٹیوب ویلوں اور سکولوں و ہسپتالوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے جس سے ان شعبوں میں بجلی کی عدم دستیابی سے خدمات کے نظام میں پیدا ہونے والا تعطل ختم ہو جائے گا۔
انہوں نے ترک سفیر سے سوات موٹر وے اور ہاؤسنگ کے دو بڑے منصوبوں کے پانی سے بجلی پیدا کرنے کے قابل عمل منصوبوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ مقامی اور بیرونی سرمایہ کار ان منصوبوں کی تکمیل میں صوبائی حکومت کے ساتھ شراکت کی بنیاد پر دلچسپی لے رہے ہیں تا ہم انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ان سرمایہ کاروں کی پیش کشوں پر غور کرے گی جو ان منصبوں کی جلد تکمیل کو ممکن بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی تمام پالیسیاں خدمات کے معیار اور تسلسل کی بنیاد پر حکومت پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے بنائی جا رہی ہیں تا کہ ان خدمات کے حصول کے باعث عوام میں ٹیکسوں کی ذمہ داری کے ساتھ ادائیگی کا قومی جذبہ پیدا ہو سکے۔ ترکی کے سفیر صادق بابر نے ترکی اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان خصوصاًقیمتی پتھروں، معدنیات، توانائی، تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے میں دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے اس شعبوں میں ترکی کیلئے وفود کے تبادلے اور خیبر پختونخوا اور ترکی کے ایک جیسی ثقافت اور روایات کے حامل دو شہروں کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز پیش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.