عمر اکمل پرغیر اخلاقی سرگرمیوں کا الزام درست نہیں،کامرا ن اکمل

میری فیملی کا کوئی بھی رکن پاکستان کی بدنامی کا سوچ بھی نہیں سکتا ٗانٹرویو

جمعہ 13 نومبر 2015 19:43

عمر اکمل پرغیر اخلاقی سرگرمیوں کا الزام درست نہیں،کامرا ن اکمل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) کرکٹرکامران اکمل نے کہا ہے کہ ان کا بھائی عمر اکمل بے قصور ہے ٗان پرغیر اخلاقی سرگرمیوں کا الزام درست نہیں،انکوائری سے معاملہ واضح ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ ان کی فیملی کا کوئی بھی رکن پاکستان کی بدنامی کا سوچ بھی نہیں سکتا،عمر اکمل پر الزام غلط فہمی کی بنیاد پر لگایا جا رہاہے، کامران اکمل نے دعوی کیا کی پولیس بھی عمر اکمل کے کسی منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تردید کی،کامران اکمل نے بتایا کہ عمراکمل کو اگر شوکاز نوٹس ملا تو وہ ضرور جواب دے گا،وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ ان کے بھائی کو ٹیم سے ڈراپ ضرور کیا گیا ہے تاہم وہ جلد ٹیم میں واپس آجائے گا۔

متعلقہ عنوان :