وزیراعظم نے اڑھائی سالوں میں خزانے کو 385ارب کا نقصان پہنچایا‘بجلی کے منصوبوں میں 110ارب کی بچت کے دعوے مضحکہ خیز ہیں، وزیراعظم 6سوالات کا جواب دیں‘حکومت نیلم، جہلم کی لاگت میں 138ارب کے اضافہ اور آئی پی پیز کو 190 ارب کی زائد ادائیگیوں کی ذمہ دار ہے‘بیڈگورننس، مالی بد انتظامی اور کرپشن کے باعث پاکستان بدترین معاشی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے‘وزیراعظم کے حکم پر آئی پی پیز کو 22ارب کا جرمانہ معاف کر کے 32ارب ادا کیے گئے ‘یہ اعداد و شمار حکومتی ریکارڈ اور آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹس کا حصہ ہیں
پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے وزارت خزانہ کو لکھاگیا کھلا خط
جمعہ 13 نومبر 2015 20:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے وزارت خزانہ کے نام لکھے گئے کھلے خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اڑھائی سالوں میں وزیراعظم کے براہ راست احکامات کے باعث قومی خزانے کو 385ارب 42 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا جو ریکارڈ پر ہے۔ خط میں وزیراعظم کی طرف سے پاور منصوبوں کی مد میں 110ارب روپے کی بچت کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیا گیا ہے اور خط میں وزیراعظم سے 6سوالات کا جواب مانگا گیا ہے۔
عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور نے لکھے گئے خط میں سوالات کیے ہیں کہ وزیراعظم نے جب 2013 ء میں اقتدار سنبھالا تو نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کا تخمینہ لاگت 272 ارب روپے تھا اب اس کا تخمینہ 138روپے کے اضافے کے ساتھ 410ارب روپے کیسے ہو گیا؟ اقتدار سنبھالتے ہی وزیراعظم کے حکم پر آئی پی پیز کو 480ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں، بعدازاں آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ آئی پی پیز کو 190ارب روپے کی غلط ادائیگی ہوئی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.