پاکستان کی سیاسی جماعتیں مافیا بن چکی ہیں ان پر خاندانوں اور شخصیات کا قبضہ ہے، حکمران طبقہ عوام کا خون چوس رہا ہے ، ایک لیٹر پیٹرول پر 40روپے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے

امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخواہ مشتاق احمدکا تقریب سے خطاب

جمعہ 13 نومبر 2015 20:51

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخواہ مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں مافیا بن چکی ہیں ان پر خاندانوں اور شخصیات کا قبصہ ہے حکمران طبقہ عوام کا خون چوس رہا ہیں اور گوشت نوچ رہا ہے ایک لیٹر پیٹرول پر 40روپے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے جن لوگو ں کو چوراہوں پر پھانسی دی جانی چاہیے وہ اقتدار پر بیٹھے ہیں ملک کی آزادی و اشنگٹن ،لندن اور آئی ایم ایف کے پاس گروی پڑی ہے حکومت دسمبر میں آئی ایم ایف کے کہنے پر 40ارب کا ٹیکس لگا رہی ہے یہ ٹیکس ہمیں نا منظور ہے حکومت زلزلہ اور سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لئے 10لاکھ فی گھر کے حساب سے امداد دے ورنہ شدید احتجاج کیا جائیگا عوام ڈاکووں اور لٹیروں کو بے نقاب کر کے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں 2018میں جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختوخواہ کی واحد بڑی جماعت بن کر ابھرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرائے نورنگ ضلع لکی مروت میں نئے امراء کے حلف براداری کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے جماعت اسلامی ضلع لکی مروت کے امیر مفتی عرفان اﷲ سیکرٹری جنرل سبز علی خان نوید اور نائب امیر عزیز اﷲ خان نے بھی خطاب کیا مشتاق احمد خان نے کہا کہ پاکستان میں جس پارٹی پر جس خاندان کا قبضہ ہے اس کے لئے ہر دروازہ کھلا ہے جب کہ عوام کے لئے ہر عوام کے ہر دروازہ بند ہے اس وقت ملک میں جمہوری جماعتوں اور قیادت کا قحط ہے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہی دیانتدار اور قابل قیادت کا فقدان ہے پاکستان کو اﷲ تعالیٰ نے دوسرے ممالک کے مقابلے میں پانچ طاقتیں اضافی دیں جس میں پاکستان کی محنت کش آباد ی زرخیز زمینیں بدلتے موسم قیمتی معدنیات اور جغرافیائی حیثیت شامل ہے لیکن نا اہل قیادت کی وجہ سے پھر بھی ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے انہوں نے کہاا کہ اس وقت ملک پر جس اشرافیہ کا قبضہ ہے وہ اب بدمعاش بن چکی ہیں بل ادا نہ کرنے پر غریب عوام کی بجلی تو کٹ جاتی ہے لیکن کروڑوں کے مقروض ملز مالکان کی بجلی نہیں کٹتی انہوں نے کہا بلدیاتی انتخابات میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے عوام نے جماعت اسلامی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور صوبہ میں دوسری بڑی جماعت بن گئی ہے اس وقت ہوا کا رخ جماعت اسلامی کی طرف ہے اس کا دامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے جماعت اسلامی ہر مشکل گھڑی میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے زلزلہ زدگان کے لئے فوری طور پر بیس کروڑ امداد کا اعلان کیا الخدمت فاونڈیشن کے ہزاروں رضا کار اور سیکڑوں ایمبولینسزمتاثرین کی مدد کی لئے موجود ہے عوام تمام پارٹیوں کو آزماچکے ہیں انہوں نے عوام اور ملک دونوں کو لوٹا ہے جماعت اسلامی 2018میں صوبہ خیبر پختونخواہ کی واحد بڑی جماعت بن کر ابھرے گی اور صوبہ کو ایک ماڈل صوبہ بنا کر دکھائیں گے ۔