پارٹی میں فرد واحد کی من مانیوں کی وجہ سے دراڑیں پڑ چکی ہے، مسلم لیگ(ن) ضلع سوات کے رہنماء داؤد خان

جمعہ 13 نومبر 2015 20:51

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع سوات کے رہنماء داؤد خان نے کہا ہے کہ پارٹی میں فرد واحد کی من مانیوں کیوجہ سے دراڑیں پڑ چکی ہے،جمہوریت کے لاپ اپنانے والے تاحال کارکنوں کے استحصا ل کو نہ روک سکیں،انجینئر عمر فاروق کی بحالی کا کریڈٹ کارکنوں کو کو جاتا ہے،صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے انجینئر عمر فاروق کو دوبارہ بحال کرکے کارکنوں کے دل جیت لئے ہیں،پیراشوٹ کے ذریعے انے والے لوگ پارٹی سے مخلص نہیں ،اگر سوات کی سیاسی مشران کی توہین بند نہ ہوئی توسخت احتجاج کرینگے،انہوں نے کہا کہ فرد واحد کے من مانیوں کیوجہ سے پارٹی کے اہم رہنمامیانگل شہریار امیرزیب ،الحاج نیروز میاں سمیت کئی دیگر اہم رہنماء و کارکن پارٹی معاملات سے کنارہ کش ہوچکے ہیں خدانخواستہ اگر یہی رہنما دوسری پارٹیوں میں چلے گئے تو سوات سے مسلم لیگ(ن) کا جنازہ نکل جائیگا،صوبائی و مرکزی قیادت سوات کے رہنماؤں و کارکنوں کے ناراضگی ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں ،انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جس طرح پارٹی کاکارکنوں نے انجینئر عمر فاروق کا مقدمہ لڑا اسی طرح پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق پارٹی کے ناراض کارکنوں کا مقدمہ لڑ ینگے جس میں ہم ان کا بھرپور ساتھ دینگے۔

متعلقہ عنوان :