زلزلہ متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، متاثرین زلزلہ کی آبادکاری میں کوئی غفلت براشت نہیں کی جائے گی

صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کا تقریب سے خطاب

جمعہ 13 نومبر 2015 20:59

لوئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا متاثرین زلزلہ کی آبادکاری میں کوئی غفلت براشت نہیں کی جائے گی صوبائی حکومت نے بر وقت زلزلہ متاثرین کو ریلیف پہنچائی اور زلزلہ کے فورا بعد جان بحق آفراد کے ورثاء کو چھ چھ لاکھ روپے معاوضہ دے کر متاثرین کی دکھ درد بانٹ دی ان خیالات کاآظہار صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے تحصیل بلامبٹ کے گاوں سنگولی بالا میں ایک شمولتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈیڈ ک چیرمین سعید گل، ضلعی ناظم حاجی محمد رسول خان جماعت اسلامی کے ضلعی آمیر اعزاز الملک افکاری ،تحصیل بلامبٹ کے ناظم عمران الدین ایڈوکیٹ ،تحصیل آمیر حاجی عبد الر حمن ،تحصیل لعل قلعہ امیر حاجی فضل وہاب اور حاجی بونیر گل نے بھی خطاب کیا جبکہ اس مو قع پر پاکستان تحریک انصاف کے فضل رازق،یوسف خان ،عزیز اﷲ،عثمان اﷲ،طارق اﷲ حیام محمد اپنے خاندانوں کے درجنوں ساتھوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا،صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک عالمی تحریک اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسلام کی سر بلندی کیلئے کام کر رہی ہے اور اختیارات صالحین کو تفویض کرنے کیلئے الیکشن میں حصہ لیتی ہے اور پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ تک جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھی گی اور عوام ظالمانہ اور فاسقانا نظام کی تبد یلی کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دے ،انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کرپشن اور بد عنوانی کے خاتمہ اور میرٹ کی بالادستی قائم کرکے صوبہ بھر کرپشن کا قلع قمع کیا ،صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی کا ضلع دیر لوئیر کے ترقی وخوشحالی میں اہم رول رہا ہے ،اور ضلع لوئیر دیر میں میڈیکل کالج کوٹو ہائیڈل پاور پر اجیکٹ بلامبٹ ایر یگشن سمیت ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ نے گاوں سنگولی میں سڑک کی تعمیر کیلئے 50لاکھ ،پلے گراونڈ کیلئے دس لاکھ جبکہ مساجد کے واٹر سپلائی کیلئے سات لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :