بھارت میں بلغارین خاتون کو تیزاب سے جلادیا گیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 13 نومبر 2015 20:59

واراناسی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔13 نومبر۔2015ء ) بھارتی شہر واراناسی میں میں بلغاریہ کی ایک23سالہ خاتون کو تیزاب پھینک کر جلاد دیا گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ اس خاتون کے چہرے سمیت جسم کے بالائی حصے بری طرح جل گئے ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی اس کی زندگی خطرے میں نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بلغارین خاتون واراناسی کے معروف علاقے نند نگر کالونی کے ہریدے لال سی وستوایا ہاؤس میں پے انگ گیسٹ کے طور پر تین روز سے رہائش پذیر تھی اور اس پر تیزاب سے حملہ بھی اس گھر کے مالک کے پوتے نے کیا ہے تاہم پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ یہ حملہ کیوں کیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے یہ خاتون کچھ عرصہ پہلے بھی یہاں مقیم رہی ہے ۔ اس پر تیزاب سے حملہ کیا گیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :