بلوچستان کی کمیونٹی کو ٹیکس میں رعایت دلانے کیلئے اعلیٰ حکام کو ایوان صنعت و تجارت کی تجاویز و مطالبات پہنچائے جائینگے ،چیف کلکٹر انفارسمنٹ سا?تھ زون زاہد کھوکھرکا اجلاس سے خطاب

جمعہ 13 نومبر 2015 21:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) چیف کلکٹر انفارسمنٹ سا?تھ زون زاہد کھوکھر نے کہا ہے کہ بلوچستان کی کمیونٹی کو ٹیکس میں رعایت اور دیگر بارے اعلیٰ حکام کو یہاں کی ایوان صنعت و تجارت کے حکام کی تجاویز و مطالبات پہنچائے جائینگے بلوچستان کے تجارت سے وابستہ افراد کا تجارت اور دیگر امور بارے زبردست جانکاری سے دلی خوشی ہوئی ہماری کوشش ہے کہ سمگلنگ ختم اور قانونی تجارت کو فروغ دیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے دورے کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت چیمبر آف کامرس کے صدر جمال ترہ کئی اور نائب صدر سمیع بلوچ نے کی اس موقع پر ایوان صنعت و تجارت کے صدر جمال ترہ کئی نے انہیں بتایا کہ بلوچستان کے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو مختلف ممالک میں طرح طرح کے مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ایران پاکستان کے تجارت سے وابستہ افراد پر طرح طرح کی پابندیاں اور شرائط عائد کررہا ہے جس کی وجہ سے امپورٹ ایکسپورٹ میں کمی ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کیلئے بھی ایران اور دیگر ممالک میں مشکلات پیدا کی جارہی ہیں ان سے ہر کلو میٹر پر ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے کاروباری حضرات کو مالی مسائل کا سامنا ہے انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کیلئے ویلیو ٹیکس میں 30 فیصد کمی کردی جائے اس سال دوسرے سالوں کے مقابلوں میں 3 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کرایا جاچکا ہے ویلیو ٹیکس اور دیگر میں کمی میں سینٹ میں قرار داد پیش کردی گئی ہے جبکہ بلوچستان اسمبلی میں بھی بہت جلد قرار داد لائی جائیگی ہم ایک شورش زدہ صوبے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں سیاسی پیکجز معنی نہیں رکھتے وفاق اور دیگر کو بلوچستان میں مسائل پر قابو پانا ہے تو انہیں یہاں کے لوگوں کو روز گار اور تجارت کے مواقع فراہم کرنا ہونگے انہوں نے کہاکہ امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل اور دیگر بارے سیکرٹری صنعت و تجارت اور چیئرمین ایف بی آر سے ان کے وفد کی حال ہی میں ملاقاتیں ہوئی ہیں جنہوں نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی انہیں یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے شکایت کی کہ بلوچستان کی مال بردار گاڑیوں کو تمام تر دستاویزات پوری ہونے کے باوجود بھی دیگر صوبوں کے کسٹم حکام مہینوں تک روکے رکھتے ہیں جس کی وجہ سے تجارت سے وابستہ افراد کو منافع کی بجائے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کوئٹہ اور تفتان میں ڈبل ٹی پی بارے بھی تحفظات سے انہیں آگاہ کیا اور کہاکہ بلوچستان سے تجارت سے وابستہ افراد اور دیگر ممالک کیساتھ برابری کی بنیاد پر تجارت چاہتے ہیں اگر وہ ایسا نہیں چاہتے تو وفاقی وزارت تجارت کو بھی اس سلسلے میں سنجیدگی سے غور و فکر کرنا ہوگی اس موقع پر چیف کلکٹر زاہد کھوکھر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تجارت سے وابستہ افراد کا مختلف امور بارے مہارت قابل تحسین ہے جہاں تک انہیں ویلیو ٹیکس اور دیگر میں کمی اور ٹرانسپورٹ سمیت بیرون ملک میں درپیش مشکلات اور مسائل کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں وہ اعلیٰ حکام سے مل چکے ہیں ہم بھی ان کے مسائل اور مشکلات بارے تحفظات اور خدشات سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کرینگے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے تجارت سے وابستہ افراد کو مختلف مدات میں رعایت دی جائیگی تاکہ سمگلنگ کا خاتمہ ہو اور قانونی تجارت کو فروغ مل سکے انہوں نے کلکٹر کسٹم ڈاکٹر سعید جدون کو ہدایت کی کہ وہ بلوچستان کی مال بردار گاڑیوں کو روکے جانے اور دیگر بارے انہیں معلومات دیں اور وہ ثبوت تاجروں سے لیکر انہیں دیں تاکہ فوری طور پر اس مسئلے کو حل کیا جاسکے انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات کے حل اور ایرانی ٹرانسپورٹ کو بھی پاکستانی قوانین کے تحت یہاں آنے اور جانے کا پابند کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہاکہ کسی کو بھی بلوچستان کی مال بردار گاڑیوں سے بھتہ وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی انہوں نے کہاکہ جن گاڑیوں کی چیمبر آف کامرس ذمہ داری لے گا انہیں کسی صورت بھی کسٹم اہلکار نہیں روک سکتے اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے سینئر ممبران نے بھی انہیں مختلف مشکلات اور مسائل بارے آگاہ کیا جن کے خاتمے کیلئے انہیں مکمل یقین دہانی کرائی اس موقع پر کلکٹر کسٹم ڈاکٹر سعید جدون نے بھی چیمبر آف کامرس اراکین کے سوالات کے جوابات دیئے اور مختلف مسائل بارے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :