بلوچستان ریذیڈنشل کالج لورالائی کے پوزیشن ہولڈرز طلباء نے ایک دن فرنٹیئر کور بلو چستان کیساتھ گزارا
جمعہ 13 نومبر 2015 21:03
لو را لا ئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) بلوچستان ریذیڈنشل کالج لورالائی کے پوزیشن ہولڈرز10 رکنی طلباء کے وفدنے پرنسپل نجیب اﷲ خان کی سرکردگی میں سٹڈی ٹورپرایک دن فرنٹیئر کور بلو چستان کیساتھ گزارا۔انٹرمیڈیٹ امتحان میں پوزیشن لینے والے طلباء نے ایف سی ہیڈکوارٹر بلوچستان کے دورہ کے موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن سے ملاقات کی۔
آئی جی ایف سی نے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ملک اورقوم کا سرمایہ ہے۔ہماری نوجوان نسل محبت واخوت کے علمبرداراور امن وامان کے طلبگار ہیں۔انہوں نے طلباء پرزوردیا کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک اورقوم کی خدمت کو اپنا شعاربنائیں کیونکہ علم کی غرض وغایت دراصل انسان کے اندر احساس اْنس بیدار کرناہے۔(جاری ہے)
اس موقع پر آئی جی ایف سی نے کالج کیلئے ایک لاکھ روپے کا عطیہ اورطالبعلموں کو نقدانعامات سے نوازا۔
ہیڈکوارٹرایف سی کے دورے کے بعدانہیں ایف سی مددگار سینٹر لایا گیاجہاں انہیں فرنٹیئر کور بلو چستان کی آرمڈ کور رجمنٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے بعد طلباء نے ایف سی آرمڈ کور میں موجود ٹینک کی سواری کرتے ہوئے خوب لْطف اندوز ہو ئے۔بلوچستان ریذیڈنشل کالج لورالائی کے طلباء کوفرنٹیئر کوربلوچستان کی ایف سی غازہ بندسکا?ٹس بلیلی کابھی دورہ کرایاگیا جہاں پر طلباء کو پاکستان میں بنائے جانیوالے مختلف ساخت کے چھو ٹے بڑے ہتھیاروں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی اور طالبعلمو ں کو فائرنگ کرنے کا طریقہ بھی سکھایا گیا۔اس موقع پرطلباء نے نہ صرف اسلحے کی معلومات میں دلچسپی لی بلکہ ہتھیارچلانے کی مشق میں بھرپورحصہ لیااور مختلف ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی۔طلباء کو غازہ بندسکا?ٹس ایف سی پبلک اسکول اورہاسٹل کابھی دورہ بھی کرایا گیاجہاں پرطلباء نے اسکول کے کلاسز،لائبریری اورہاسٹل کے کمروں کامعائنہ کرتے ہوئے تعلیم کے فروغ کیلئے ایف سی کی کاوشوں کوسراہا۔آخرمیں طلباء کوکوئٹہ کی پْرفضا مقام ہنہ جھیل کی سیر کرائی گئی۔ریذیڈنشل کالج لورالائی کے طلباء نے ایف سی کی جانب سے بہتر غیر نصابی اورمعلوماتی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے پر آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.