لاہور میں ڈزنی لینڈ کی طرز پر پارک بنانے کا معاہدہ طے پا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 نومبر 2015 21:07

لاہور میں ڈزنی لینڈ کی طرز پر پارک بنانے کا معاہدہ طے پا گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13 نومبر 2015 ء) لاہور میں ڈزنی لینڈ کی طرز پر پارک بنانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں ڈزنی لینڈ کی طرز پر پارک بنانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

(جاری ہے)

معاہدہ پنجاب حکومت اور ایک نجی چینی کمپنی کے مابین طے پایا ہے۔ معاہدے کی لاگت 36 ارب روپے ہے جسے 18 ماہ کے عرصے میں تعمیر کرلیا جائے گا۔ پارک میں دنیا کے معروف ڈزنی پارک جیسی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہ پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا پارک ہو گا۔

متعلقہ عنوان :