اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آبادمیں تین لگژری ہوٹلز کے پلاٹس کی مجوزہ الاٹمنٹ کیخلاف حکم امتناعی جاری کر دیا
چیئر مین سی ڈی اے سے جواب طلب ٗ سماعت 19نومبر تک ملتوی کر دی گئی
جمعہ 13 نومبر 2015 21:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں تین لگژری ہوٹلز کے پلاٹس کی مجوزہ الاٹمنٹ کیخلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے چیرمین سی ڈی اے سے جواب طلب کر لیا ہے۔
(جاری ہے)
جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے اسلام آباد میں تین لگژری ہوٹلز کے پلاٹس کی الاٹمنٹ کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی درخواست گزار حافظ عرفات احمد نے موقف اختیار کیا کہ تینوں لگژری ہوٹلوں کے لیے پلاٹس کی نیلامی کا عمل غیر قانونی اور غیر شفاف ہے پلاٹوں کی غیر شفاف نیلامی سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان ہو گا جس پر عدالت نے16نومبر کو ہونے والے آکشن کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 19نومبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ بلیو ایریامیں بارہ ایکڑ، مری روڈ پر آٹھ ایکڑ اور سیکٹر ای الیون میں تین ایکڑ کے پلاٹوں کی نیلامی پیر کو ہونا تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
-
الزامات عمومی نوعیت کے ہیں
-
تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.