عدالت کا دروازے سے زخمی ہونے والے کو 21.5ملین ڈالر معاوضہ دینے کا حکم

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 13 نومبر 2015 21:29

عدالت کا دروازے سے زخمی ہونے والے کو 21.5ملین ڈالر معاوضہ دینے کا حکم

سیاٹل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر۔2015ء)سیاٹل کی وفاقی عدالت نے الینوائے کے ایک شخص کو21.5ملین ڈالر بطور معاوضہ دینے کا حکم دیا ہے۔مذکورہ شخص 2011 میں ایک مسافر بحری جہاز کے سلائیڈنگ دروازے میں آکر زخمی ہوگیا تھا۔ اس معاوضے میں سے 16.5ملین ڈالر جمیز ہاؤسمین کوزخموں کی وجہ سے اذیت اٹھانے کے لیے دئیے گئے۔جیمز کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہالینڈ امریکا لائن کے جہازوں میں بہت سے دوسرے افراد بھی دروازوں کے خراب سنسرز کی وجہ سے زخمی ہو رہے ہیں۔

ہالینڈ امریکا لائن نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگرانی کے کیمروں کے مطابق 26نومبر 2011 کو جیمز اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ ہوائی جا رہا تھا۔ سفر کے دوران دروزے سے ٹکرا کر اس کاچہرہ، سائیڈ اور سرزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جہاز پر موجود ڈاکٹر نے جیمز کی خراب حالت کو چوٹ کا صدمہ قرار دیا۔ جیمز نے سفر ملتوی کر دیا مگر بعد میں پتہ چلا کہ اس کے دماغ پر بھی چوٹیں لگی ہیں، جس سے اس کی یاداشت بھی کافی متاثر ہوئی ہے۔

جیمز کے وکیل نے بتایا کہ جیمز کو اس چوٹ کے باعث اپنے قیمتی پتھروں کے کاروبار کو فروخت کرنا پڑا۔جیمز کے وکیل نے الزام لگایا کہ ہالینڈ امریکا کے جہازوں میں دروازوں کی وجہ سے 34 حادثے ہوچکے ہیں۔ہالینڈ امریکا لائن نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

Browse Latest Weird News in Urdu