فیصل آباد ، اصغر علی بھولا گجر اور قتل کے دیگر مقدمات میں مفرور ملزم میاں اعجاز عرف ببلی جو کی سخت سیکورٹی میں ایس ایس پی آپریشن کے روبرو بیان پیشی،بیان قلمبند کرا دیا
سولہ نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا
جمعہ 13 نومبر 2015 21:35
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) اصغر علی بھولا گجر اور شہر کی شخصیتوں کے قتل کیس کے مقدمات میں ملوث مفرور ملزم میاں اعجاز عرف ببلی جو کو انٹرپول پولیس کے ذریعے دبئی سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا تھا،جمعہ کو پولیس کی سخت حفاظت میں ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد احسن الله خان روبرو بیان قلمبند کرانے کیلئے پیش کیا گیا جہاں اعجاز عرف ببلی نے اپنا بیان قلمبند کرانے کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی آپریشن کی طرف سے کئے گئے بعض سوالات کے جواب دیئے بعد ازاں ملزم کو سخت حفاظت میں پولیس کے تفتیشی سینٹر منتقل کردیا گیا ملزم اعجاز عرف ببلی ان دنوں پولیس کی تحویل میں ہے انہیں سولہ نومبر بروز سوموار کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
آن لائن کے مطابق ایس ایس پی آپریشن نے انہی قتل کے مقدموں میں صوبائی وزیر رانا ثناء الله کے دست راست اشفاق چاچو ‘ پرویز خان نیازی اور محسن کا بیان قلمبند کیا تھا ایس ایس پی آپریشن نے بیان قلمبند کرنے کے بعد صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلبی کا پروانہ جاری کیا ہے صوبائی وزیر قانون نے گزشتہ روز بیان دینے کیلئے ایس ایس پی کے رو برو پیش ہونا تھا مگر پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہونے کی وجہ سے بیان دینے کیلئے نہ آسکے اور آج چار بجے تک ایس ایس پی آپریشن رانا ثناء الله کا انتظار کرتے رہے مگر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله کی طرف سے اطلاع موصول ہوئی کہ وہ لاہور میں کابینہ کے اجلاس کے علاوہ دیگر پروگراموں میں مصروف ہیں اس لئے وہ اپنا بیان آئندہ چند یوم میں دیں گے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.