ملک سیاسی اور معاشی ڈھانچہ پر بری طرح مفلوج ہوچکاہے،شیخ رشید
قرضے تارنے کے لئے قرضے لئے جارہے ہیں،پیپلز پارٹی کی افسران لیگ بدمعاشی سے بلدیاتی الیکشن پر قبضہ کررہے ہیں اداروں سے الجھنا اور اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارنا ن لیگ کی پرانی عادت ہے،خصوصی انٹرویو
جمعہ 13 نومبر 2015 21:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) ملک سیاسی اور معاشی ڈھانچہ پر بری طرح مفلوج ہوچکاہے۔ قرضے تارنے کے لئے قرضے لئے جارہے ہیں۔پیپلز پارٹی کی افسران لیگ بدمعاشی سے بلدیاتی الیکشن پر قبضہ کررہے ہیں۔ اداروں سے الجھنا اور اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارنا ن لیگ کی پرانی عادت ہے۔ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سید شیخ نے آن لائن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی صورتحال انتہائی مخدوش ہوچکی ہے۔ سیاسی پارئیاں اور سیاست دان اپنے ذاتی مفادات کوترجیح دے ہے ہیں۔ عوام کی فلاح کا جذبہ کسی کے دل میں نہیں ہے۔زاتی روابط کی بنیادپر وزارتوں اور اہم عہدوں کی بندر بانٹ ہورہی ہے۔ میرٹ نام کی کوئی چیز ملک میں نظر نہیں آتی۔(جاری ہے)
انہوں نے ملکی معیشت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مالی حالت شریف برادران نے انتہائی خستہ کردی ہے۔
حالات اس حدتک بگڑ چکے ہیں کہ قرضوں کی ادائیگی کے لئے قرضے حاصل کئے جارہے ہیں۔ ذاتی مفادات کی خاطر سعودیہ سے پیسے لیکر نام کے ترقیاتی منصوبہ شروع کئے جارہے ہیں۔ ان منصوبوں کا خمیازہ عوام کوآنیوالے دورمیں مزیدمہنگائی اور ٹیکسوں کی صورت میں بھگتنا پڑے گا۔ حکومت کامقصد صرف قرضہ لینا ہی رہ گیاہے۔ اگر انہوں نے اپنی ن بدلی تو پاکستان کا حال صومالیہ اور ایتھوپیا جیسا ہوسکتاہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بدمعاشی اور طاقت کے ذور پر الیکشن پہ قبضہ کیاگیا ہے۔پنجاب اور سندھ حکومتیں اپنے اختیارات اوربازوپر عوام پر زبردستی مسلط ہورہے ہیں۔ شیخ رشیدنے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ سے ہی اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست کرتی رہی ہے۔ان کی حکومت کو دو سال ہوجائیں تو انکو خودبے چینی ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ اور پھر یہ اداروں سے تصادم کی صورتحال خودہی پیدا کرلیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت دیانتدار امانت دار قیادت کی ضرورت ہے جس میں انصاف کا بول بالاہو۔ اور ہر شخص کو روٹی کپڑا مکان جیسی بنیادی سہولیں میسر ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.