نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا ائیر ہیڈ کوارٹر ز کادورہ

جمعہ 13 نومبر 2015 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء)نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے گزشتہ روز ائیر ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ کیا ۔ وفد کی سربراہی میجر جنرل نوئل آئی کھوکھر نے کی۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء کو پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچے اور ذمہ داریوں پر ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بعد ازیں، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے سیکورٹی ورکشاپ کے وفد سے ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔ نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے وفد میں اراکان اسمبلی ،اعٰلی ملٹری اور سول عہدیداران ، پیشہ ورانہ ماہرین اور سول سوسائٹی کے لوگ شامل تھے۔