لاہور ثقافتی تنوع سے مالامال منفرد اور شاندار شہر ہے،آسٹریلین ہائی کمشنر

آسٹریلین ہائی کمشنرکا دورہ لاہور خوش آئند ہے‘ پاکستان سیاحت اور سرمایہ کاری کیلئے موزوں ہے،سلمان صوفی سینئر ممبر ایس ایم یو

جمعہ 13 نومبر 2015 22:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ لاہور ثقافتی تنوع سے مالامال منفرد اور شاندار شہر ہے۔ آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے بادشاہی مسجد ‘ حضوری باغ ‘ شاہی قلعہ اور شالامار باغ کا دورہ کیا۔ آسٹریلین ہائی کمشنر کے دورے کا اہتمام وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ برائے لا اینڈ آرڈر اور ڈی سی او لاہور کی جانب سے کیا گیا تھا۔

دورے کے اہتمام کا مقصد اعلیٰ غیرملکی شخصیات کولاہور کے ثقافتی ورثے سے روشناس کرانا ہے۔ آسٹریلین ہائی کمشنر کو محکمہ آثار قدیمہ کے حکام کی طرف سے لاہور کے ثقافتی ورثے اور تاریخی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے لاہور کے تاریخی مقامات کے دورے کے دوران اپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے تاریخی اورقدیم مقامات کی سیر انتہائی خوشگوار اور خوبصورت تجربہ ہے‘ جو ہمیشہ یاد رہے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا کے عام تاثر کے برعکس لاہور پرسکون اور لاجواب شہر ہے۔ آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا کہ لاہور کی شاندار تاریخ سے آگاہی میرے لئے اعزاز سے بڑھ کر ہے اوراسی لئے لاہور کو پاکستان کا دل قرار دیا جاتاہے۔سینئر ممبر ایس ایم یو برائے لااینڈ آرڈر سلمان صوفی نے آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کے دورہ لاہور کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیاحت اور سرمایہ کاری کے لئے بے شمار موزوں مواقع رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :