حافظ آباد (ن )لیگ کا قلعہ ہے،19نومبر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی،حافظ شفیق الرحمن

جمعہ 13 نومبر 2015 22:04

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) مونسپل کمیٹی حافظ آباد کے وارڈ نمبر 34میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ حافظ آباد ن لیگ کا قلعہ ہے۔ 19نومبر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن ضلع بھر سے کلین سویپ کرے گی۔

(جاری ہے)

جمعے کو کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے علاقہ میں شرافت کی سیاست کی ہے اور آئندہ بھی کامیاب ہوکر حلقہ کے عوام کی خدمت کرینگے۔ کارنر میٹنگ سے سابق ایم۔پی۔اے حاجی جمشید عباس تھیم، قاضی مقبول احمد نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مختلف برادریوں کے افراد نے انکی حمایت کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :