اچھی گورننس قومی ترجیح ہے، فوج نیشنل ایکشن پلان کے مطابق اپنا رول ٹھیک طریقے سے ادا کر رہی ہے ، سول حکومت ابھی تک اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی ہے

مسلم لیگ(ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کی میڈیاسے گفتگو

جمعہ 13 نومبر 2015 22:32

سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈر اجلاس میں حکومت کی گورننس پر جو بات ہوئی غالباً وہ مناسب نشاندہی ہے،فوج نیشنل ایکشن پلان کے مطابق اپنا رول ٹھیک طریقے سے ادا کر رہی ہے ، سول حکومت ابھی تک اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔

وہ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوج نیشنل ایکشن پلان کے مطابق اپنا رول ٹھیک طریقے سے ادا کر رہی ہے لیکن سول حکومت ابھی تک اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ بیڈ گورنینس قومی سطح پر قوم کیلئے ایک خطرہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس ایک اجتماعی ترجیح ہے جس سے سول ملٹری تعلقات بھی ٹھیک رہتے ہیں اور پاکستان کی جڑیں بھی مضبوط رہتی ہیں۔ انہوں نے وارننگ دی کہ کچھ مفاد پرست لوگ شرارت کے طور پر ایک قومی ایشو پر قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :