14سالہ طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزم کو سزائے موت کالعدم قراردیکر بری کرنے کا حکم

جمعہ 13 نومبر 2015 22:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر 14سالہ طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت کالعدم قراردیکر بری کرنے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمودعباسی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار ملزم شاہدکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کے خلاف تھانہ تاندلیانوالہ فیصل آبادکے علاقے میں 14سالہ طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کا مقدمہ درج کیاگیاتھا، گواہان کے بیانات میں تضاد ہے جبکہ ڈی این اے رپورٹ سے بھی زیادتی ثابت نہیں ہوئی لیکن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد نے جرم ثابت ہونے پر موت کی سزاسنا دی ۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سزائے موت کالعدم قراردینے کا حکم دیاجائے۔ فاضل عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو سزائے موت کالعدم قراردیکر بری کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :