سعودی عرب میں پیپسی کی آڑ میں بئیر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 نومبر 2015 22:33

سعودی عرب میں پیپسی کی آڑ میں بئیر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13 نومبر 2015 ء) سعودی عرب میں پیپسی کی آڑ میں بئیر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی سیکورتی فورسز کی جانب سے ملک میں معروف مشروب پیپسی کی آڑ میں بئیر سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی کسٹم اہلکاروں کی جانب سے جب ایک کنٹینر کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی تو اس میں بیئر کے 48 ہزار کینز موجود تھے جنھیں بڑی مہارت کے ساتھ پیپسی برانڈ کے لیبل سے چھپایا گیا تھا۔ حکام نے تمام کینز ضبط کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اسے منگوانے والوں سے متعلق بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں شراب نوشی پر سخت پابندی عائد ہے اور اس کے استعمال کرنے والوں کو سخت سزا دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :