عراق ،مسجد میں جنازے کے دوران خودکش بم دھماکا ،21 افراد ہلاک،46زخمی ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

خودکش بمبار نے العشرہ المبشرین مسجد میں اس وقت خود کو دھماکے سے اڑایا جب شیعہ ملیشیا کے ایک جنگجو کی نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی،تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ،سیکورٹی حکام

جمعہ 13 نومبر 2015 22:34

عراق ،مسجد میں جنازے کے دوران خودکش بم دھماکا ،21 افراد ہلاک،46زخمی ،ہلاکتوں ..

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) عراق کے دارالحکومت بغداد کی ایک مسجد میں اہل تشیع کے جنازے میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 21 افرادہلاک اور 46زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق عراقی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور بمبار نے بغداد کے جنوبی علاقے الامل میں واقع العشرہ المبشرین مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑایا ہے۔

اس وقت داعش کے خلاف جنگ میں مارے گئے شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کے ایک جنگجو کی نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی۔

(جاری ہے)

فوری طور پر کسی گروپ نے اس خودکش بم حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے لیکن عراق میں داعش کے علاوہ دوسرے جنگجو گروپ اہلِ تشیع پراس طرح کے خود کش حملے کرتے رہتے ہیں۔الحشد الشعبی کے یونٹ ایران کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیاؤں پر مشتمل ہیں اور وہ عراق کے مغربی اور شمال مغربی صوبوں میں سرکاری فوج کے شانہ بشانہ داعش کے خلاف جنگ میں شریک ہیں۔گذشتہ مہینوں کے دوران ان کی مدد سے ہی عراقی فوج شمالی شہر تکریت اور بعض دوسرے علاقوں پر دوبارہ قبضہ کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :