سعودی عرب میں الکوحل بیئر سے بھرا ٹرک پکڑا گیا،48 ہزار کین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

جمعہ 13 نومبر 2015 22:37

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) سعودی عرب میں کسٹم حکام نے الکوحل بیئر سے بھرے ٹرک کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی کسٹم حکام نے بتایا کہ البطحا انٹرپوائنٹ پر پکڑے گئے ٹرک میں سافٹ ڈرنک کے 48 ہزار کینز موجود تھے جنہیں معروف مشروب کے اسٹیکرز لگا کر چھپایا گیا تھا جو دکھنے میں عام سافٹ ڈرنک کی طرح دکھائی دے رہے تھے تاہم ٹرک کی تلاشی لینے پر اس میں رکھے ہوئے تمام کینز سے الکوحل برآمد ہوئی جسے حکام نے قبضے میں لے لیا۔

کسٹم حکام نے ممنوعہ مشروب کے تمام کینز ضبط کر کے اسملگلر کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق ملک میں شراب اسمگلروں کی جانب سے اسمگلنگ کا یہ جدید طریقہ اپنایا گیا تھا جسے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :