معروف برطانوی اداکار مسٹر بین کی اہلیہ نے عدالت میں صرف 65 سیکنڈ میں اپنے شوہر کو طلاق دیدی

جمعہ 13 نومبر 2015 22:37

معروف برطانوی اداکار مسٹر بین کی اہلیہ نے عدالت میں صرف 65 سیکنڈ میں ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء )برطانیہ کے معروف اداکار مسٹر بین کی 60 سالہ اہلیہ سنیترا نے عدالت میں صرف 65 سیکنڈ میں اپنے شوہر کو طلاق دیدی حالانکہ اس قسم کی عدالت میں میاں بیوی کو دوبارہ صلح کرنے یا سوچنے کیلئے کئی ماہ کا وقت دیا جاتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشہور برطانوی اداکار روون ایٹکنسن المعروف مسٹر بین کی 24 سالہ شادی صرف پینسٹھ سکینڈز میں ٹوٹ گئی۔

(جاری ہے)

مسٹر بین کی 60 سالہ اہلیہ سنیترا نے سنٹرل لندن میں ضلعی عدالت میں صرف 65 سیکنڈ میں اپنے شوہر کو طلاق دیدی حالانکہ اس قسم کی عدالت میں میاں بیوی کو دوبارہ صلح کرنے یا سوچنے کیلئے کئی ماہ کا وقت دیا جاتا ہے۔ سنیترا نے جج کے سامنے مسٹر بین کی غیر موجودگی میں عدالت سے سوچنے کا وقت نہ لینے کی درخواست کرتے ہوئے طلاق کیلئے دستخط کرنے میں ایک منٹ لگایا۔واضح رہے کہ روون اور سنیترا نے 1990ء میں شادی کی تھی اور ان کی شادی ٹوٹنے کی وجہ روون سے عمر میں نصف 32 سالہ اداکارہ لوئیس فورڈ بنی ہیں جس کی روون سے گزشتہ ڈیڑھ سال سے دوستی چل رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے سنیترا کو اپنی طلاق پر نظر ثانی کرنے اور مالی معاملات طے کرنے کیلئے ڈیڑھ ماہ کا وقت دیا ہے۔