ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کے علاج کے اخراجات ادا کردیے گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 نومبر 2015 22:46

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کے علاج کے اخراجات ادا کردیے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13 نومبر 2015 ء) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کے علاج کے اخراجات ادا کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کے علاج کے اخراجات ادا کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رشید گوڈیل کچھ عرصے قبل کراچی میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ رشید گوڈیل کا 9 لاکھ سے زائد کا میڈیکل بل گزشتہ رات ادا کردیا گیا تھا۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رشید گوڈیل کو مطلع کردیا ہے۔